ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا، نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی فار کووڈ نائنٹین کے اہم اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان آج نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،جس میں چاروں وزرائےاعلیٰ،وفاقی وزراءاوردیگراہم شخصیات شریک ہوں گی۔
اجلاس میں 14اپریل کے بعد تعمیراتی شعبہ کھولنےکیلئے حتمی فیصلے پر مشاورت ہوگی اورملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ کے حوالے سے فیصلہ بھی آج ہوگا،اجلاس کے فیصلوں سےوزیر اعظم خودعوام کو آگاہ کریں گے۔
نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں سے فلائٹس آپریشنل شروع کرنے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔
سندھ حکومت کراچی سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے کورنٹائین ٹیسٹنگ کی سہولیات سے آگاہ کرے گی۔
این ڈی ایم اے حکام میڈیکل آلات کی فراہمی اور ٹیسٹنگ کی استعداد پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں بارڈرز کو تجارتی مقاصد کیلئے کھولنے کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔